سڑک حادثہ میںبہنوئی اور سالا کی موت

تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سمستی پور 24 جنوری، ( فیروز عالم )سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں وشن پور گاؤں کے نزدیک سمستی پور روسرا مین روڈ پر جمعہ کو ایک المناک سڑک حادثے میں بائک پر سوار ایک بہنوئی اور سالا کی موت ہو گئی مرنے والوں کی شناخت وبھوتی پور تھانہ علاقہ کے چکبیب گاؤں کے رہنے والے مہیش رائے (35) ولد رام لکھن رائے اور محی الدین نگر تھانہ علاقہ کے بوچاہا گاؤں کے رہنے والے سمن کمار (25) ولد سورج رائے کے طور پر کی گئی ہے دونوں دودھ کے تاجر تھے بتایا جاتا ہے کہ مہیش رائے اور ان کے سالا سمن کمار وارث نگر تھانہ علاقہ کے بھدوگھاٹ میں اپنی بہن کے گھر سے بائیک پر وبھوتی پور واپس آرہے تھے وشن پور چوک کے سامنے اچانک موٹر سائیکل کی ڈسک بریک لگ گئی، جس سے گاڑی توازن کھو کر سڑک پر گر گئی حادثے کے بعد موٹر سائیکل تقریباً 50 میٹر تک پھسل گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو صدر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے