تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 جنوری : سائوتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ کی سائبر تھانہ پولیس نے کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے بینک کے صارفین کو ٹھگنے والے ایک بڑے بین ریاستی سائبر فراڈ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں جھارکھنڈ (جامتاڑا-دھنباد علاقہ) اور مغربی بنگال سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جو خود کو بینک کے اہلکار ظاہر کرے لوگوں کو پھنساتے تھے۔ ملزمان سے موبائل فون، سم کارڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

