تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی25 جنوری ( ذوالقرنین) پٹنہ سٹی کے قدیم ترین اسکول محمڈن اینگلو عربک سنیئر سکنڈری اسکول کے میدان میں آج دوسرے روز بھی کھیل کھو د مقابلہ کا دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا آج کے اس کھیل کود مقابلہ میں اسکول کے سنیئر سکشن کے طلباء نے شرکت کی ان بچو ں نے100 میٹر ریس سلو سائیکل ریس ٹنگ آف وار چھہ گولی ریس بورا ریس وغیرہ وغیرہ جیسے اہم کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے اپنے استعداد اور لیاقت و صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ناظرین کو خوب محظوظ کیا اسکول کے کھیل سے تعلق رکھنے والے استاد محمد حسین کی نگرانی میں آج کا یہ مقابلہ نہایت دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا اسکول کے پرنسپل سید مظفر رضا نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلباء کو زندگی میں کھیل کود کی اہمیت و افادیت بتائی اس موقع پر اسکول کے سبھی اساتذہ کرام موجودتھے اور اس مقابلہ کو کامیاب بنانے میں معاون بن رہے تھے اس کھیل کود مقابلہ پروگرام کی اطلاع اسکول کے سینیر استاد امتیاز عالم نے دی ہے ۔

