جکھانی چوک، ادھم پور کے قریب قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 27 جنوری: جموں سری نگر قومی شاہراہ پر منگل کو ادھم پور ضلع میں جکھانی چوک کے قریب ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ایک افسر نے بتایا کہ حادثے میں ایک بس، ایک فور وہیلر اور ایک موٹر سائیکل شامل ہے۔ ان کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔