امریکہ میں شدید موسم سرما کے طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 15 افراد ہلاک

تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 27 جنوری : امریکہ کے بڑے حصے میں ہفتے کے آخر میں آئے موسم سرما کے زبردست طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے۔ برفباری، برفانی ہواؤں اور ریکارڈ توڑ سردی کے باعث اب تک کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ملک بھر کی کئی ریاستوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
ٹیکساس کے فریسکومیں ایک 16 سالہ لڑکا سلیڈنگ حادثے میں ہلاک ہو گیا، جب کہ آسٹن کے علاقے میں ایک شخص کی مشتبہ ہائپوتھرمیا سے موت ہو گئی ۔ لوزیانا میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آرکنساس میں سلیڈنگ کے حادثے میں ایک 17 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا، اور شمالی کیرولائنا میں ایک ہائی وے پر ایک شخص کی لاش ملی۔