تاثیر 28 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام ):ڈی پی ایم آئی دربھنگہ میں یومِ جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ ڈی آئی ایم ایس احاطہ میں میں منایا گیا ساتھ ساتھ نئے کیمپس کا افتتاح بھی اس موقع پر ہوا واضح رہے کہ شمالی بہار میں معیاری، اسکل پر مبنی اور روزگار پر مبنی تعلیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے جدید ترین، مکمل سہولیات سے آراستہ میگا کیمپس کا شاندار افتتاح ہوا نیا کیمپس جدید لیبارٹریز، اسمارٹ کلاس رومز، انڈسٹری اسٹینڈرڈ ٹریننگ انفراسٹرکچر اور طلبہ وطالبات کے لیے جدید سہولیات سے لیس ہے۔ یہ کیمپس مبّی چوک کے قریب، این ایچ-57 پر واقع ہے، جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم اور اعلیٰ روزگار کے مواقع کا ایک اہم مرکز بنے گا۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ (نائب صدر، جے ڈی یو، محکمہ تعلیم، پٹنہ) نے فیتہ کاٹ کر کیمپس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اجیت مشرا (جوائنٹ سکریٹری و قانونی مشیر، حکومتِ ہند)، ڈاکٹر امرجیت منڈل (جنرل سکریٹری و ایم ایل سی، بہار)، ڈاکٹر وجئے سکسینہ (انسانی حقوق، حکومتِ بہار)، ڈاکٹر اے۔ ڈی۔ این۔ سنگھ سمیت متعدد معزز مہمانوں کی باوقار موجودگی رہی۔ تقریب کے دوران پرچم کشائی بھی کی گئی جس کے ذریعہ قوم سے وفاداری اور خدمت کے جذبے کا پیغام دیا گیا پرنسپل ڈی آئی ایم ایس دربھنگہ و ڈی پی ایم آئی سمیت انسٹی ٹیوٹ کے تمام عملہ ، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ پورے کیمپس میں جوش، عزم اور مستقبل کے تئیں پُراعتماد ماحول دیکھنے کو ملا مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دربھنگہ میں اس طرح کے ادارے بہار میں معیاری تعلیم کو اسکل ڈیولپمنٹ اور روزگار سے براہِ راست جوڑ رہے ہیں۔ یہ نیا کیمپس نہ صرف تعلیم کا مرکز ہے بلکہ نوجوانوں کو انڈسٹری ریڈی پروفیشنل بنا کر انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے قابل بنانے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔”
اس موقع پر پرنسپل نے بتایا کہ اس کا قیام سال 2017 میں عمل میں آیا تھا اور تب سے یہ ادارہ معیاری تعلیم، عملی تربیت اور پلیسمنٹ پر مبنی اپروچ کے ذریعہ پارا میڈیکل تعلیم کے شعبے میں اپنی مضبوط شناخت قائم کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لیب ٹیکنیشن، امیجنگ ٹیکنالوجی، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی اور ڈائیلاسس جیسے اہم شعبوں میں ڈگری اور ڈپلومہ کورسز کرائے جا رہے ہیں، جو طلبہ وطالبات کو اعلیٰ روزگار کے قابل مہارتیں فراہم کرتے ہیں اور انہیں ہسپتالوں، ڈائیگناسٹک سینٹرز اور ہیلتھ کیئر سکٹر میں تیزی سے ملازمت حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

