تاثیر 30 جنوری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مرکز پونور گارڈن میں مسک الختام کانفرنس کے موقع پر شیخ ابوبکر انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ پروجیکٹ کا افتتاح
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین اجمیری چشتی کی تعلیمات محبت، رواداری، انسانیت اور امن پر مبنی تھیں، جو کسی مخصوص مذہب یا برادری تک محدود نہیں بلکہ تمام انسانوں کے لیے یکساں تھیں ۔ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کو اسلام کا ایک عظیم مصلح و داعی قر ار دیا گیا۔ان کی بارگاہ میں سچا خراج عقیدت یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کر یں اور معاشر ے میں سلگتے مسا ئل کے حل کےلئے تعلیمات صوفیاءکو عام کریں۔مذکورہ خیالات کا اظہار پونور مرکز گارڈن میں منعقدہ مسک الختام کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ خواجہ غریب نواز کی دعوت وتبلیغ کا راستہ محبت اور ہمدردی پر مبنی تھا ۔ ۔شیخ ابوبکر نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا ایک سنگین مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بزرگان دین اور اہل بیت کا احترام اور انکے نقش قدم پر چلنا ہی اہل ایمان کی روحانیت کی بقا کا ضامن ہے ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم باہمی اتحاد کے ذریعہ خواجہ غریب نواز کے پیغام محبت کو عام کرکے اپنے وطن کو مثالی ملک بنائیں۔
اس موقع پر مرکز کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر شیخ ابوبکر نے شیخ ابوبکر انسٹی ٹیوٹ آف لیڈرشپ کا بھی اعلان کیا۔تقریب کے دوران ملیشیا کے ڈاکٹر عبدالعزیزبن عبدالرزاق اور ریمل گروپ کے ایم ڈی محمد رفیق کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں خواجہ غریب نواز ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ZQکیمپس کے 40فارغین کو دستار بندی سے بھی نوازا گیا ۔وکٹری گالا کے دوران سی اے گریجویٹس معشوق علی نورانی، محبوب الرحمن نورانی اور افضل گلستانی کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ اے سی سی اے گریجویٹ محمد اویس گلستانی؛ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ڈاکٹر محمد روشن نورانی، فلبرائٹ نہرو پوسٹ ڈاکیٹرل ریسرچ فیلوشپ حاصل کرنے والے اور حبیب نورانی کو بھی اعزاز سے نواز گیا۔ جنہوں نے کیرالہ پی ایس سی ہائر سیکنڈری اسکول ٹیچر کے امتحان میں دوسرا رینک حاصل کیا۔
پروگرام کا آغاز سید شرف الدین جمل اللیل کی دعا سے ہوا ۔اجلاس کی صدارت سید عبدالفتاح احدل نے کی۔اجمیر شریف سجادہ نشیں سید مہدی میاں چشتی نے خصوصی خطاب فرمایاجبکہ ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے پروجیکٹ ڈیکلریشن ٹاک پیش کیا۔ اس موقع پر سید محمد نور العین میا ںچشتی، سید شفیع با علوی، حافظ ابو بکر ثقافی ٹی کے- عبدالرحمن بقاوی مدور اور ولیعہد محمد علی ثقافی نے بھی خطاب کیا۔ اختتامی دعا سید محمد علی شہاب نے کی۔ نوفل نورانی نے خیر مقدمی کلمات پیش کیا۔اور آصف نورانی تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں کئی ممتاز علماء کرام اور کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔

