تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 31 جنوری :کزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کی دیر رات اپنے دو روزہ مغربی بنگال کے دورے پر کولکاتہ پہنچ گئے۔ جمعہ کی رات تقریباً 12.30 بجے وہ نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے، جہاں بی جے پی لیڈروں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر بی جے پی کے ریاستی صدر شمک بھٹاچاریہ، مرکزی وزیر سکانت مجومدار، لیڈر حزب اختلاف شبھیندو ادھیکاری، مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر، مرکزی وزیر مملکت نشیت پرمانک سمیت کئی سینئر پارٹی لیڈر موجود رہے۔
دو روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تنظیمی میٹنگوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ پروگراموں پر خاص زور دیں گے۔ اس بار ان کی توجہ داخلی تنظیمی سرگرمیوں کے مقابلے میں عوامی پروگراموں اور پارٹی کارکنوں سے براہ راست رابطے پر رہے گی۔ بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق، کولکاتا پہنچنے کے بعد امت شاہ آج ریاستی بی جے پی کی کور کمیٹی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے، جس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور تنظیمی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

