فوج کے اعلی افسر نے جاری آپریشن کے دوران کشتواڑ کا دورہ کیا

تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 31 جنوری : شمالی کمان فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انسدادِ دہشت گردی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جاری اینٹی ٹیرر آپریشن میں مصروف جوانوں کے عزم و حوصلے کی ستائش کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں جیشِ محمد کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ یہ دورہ جمعرات کو جموں میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کے بعد عمل میں آیا، جس میں جموں خطے کی بدلتی سیکورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا تھا۔