تیز رفتار ڈمپر اور آٹو کی ٹکر میں ایک کی موت، دو کی حالت نازک

تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بکسر، 31 جنوری : چوسا-بکسر روڈ پر مفصل تھانہ علاقہ کے مہادیو گھاٹ کے قریب ہفتہ کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپرنے سامنے سے آرہی آٹو رکشہ کو ٹکرمار دی۔ حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹورکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور مسافروں نے پولیس کو اطلاع دی اور زخمیوں کو چوسا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں ٹراما سینٹر بھیج دیا۔زخمیوں میں چوسا رہائشی سنجے چودھری، اس کی ماں جیریا دیوی، پون چودھری، سلیم ، حلیم اور بٹو چودھری شامل ہیں۔ سلیم کو وارانسی ٹراما سینٹر لے جاتے ہوئے راستے میں ہی موت ہوگئی، جب کہ دیگر دو کی حالت تشویشناک ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ موسم میں اچانک تبدیلی سے سڑک پر دھند چھا گئی تھی جس سے حد نگاہ کم ہو گئی تھی اور یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔