تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اندور، یکم فروری:۔مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں اتوار کی صبح میراتھن میں حصہ لے رہے کولکاتہ کے ایک نوجوان کی اچانک طبیعت خراب ہونے سے اس کی موت ہو گئی۔ اس دوران اسے سی پی ا ?ر دیا گیا، لیکن اس کی جان نہیں بچ پائی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
دراصل، اتوار کی صبح اندور میں میراتھن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 21 کلومیٹر کی دوڑ تھی۔ کولکاتہ کے رہائشی 25 سالہ ا?رین توڑی نے اندور میں منعقد اس میراتھن کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا۔ وہ صبح دوڑ میں شامل ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ا?رین میراتھن پوری کرنے کے بہت قریب تھا۔ نہرو اسٹیڈیم کے فنش پوائنٹ سے محض 100 میٹر پہلے اس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے سینے میں اچانک درد اٹھا اور وہ اسٹیڈیم میں گر پڑا۔ اس وقت میراتھن پوری ہو چکی تھی۔
ماہر امراض قلب (کارڈیالوجسٹ) ڈاکٹر بھرت راوت نوجوان کے پیچھے ہی تھے۔ انہوں نے نوجوان کو سنبھالا اور سی پی آر بھی دیا۔ اس کے بعد نوجوان کو ایمبولینس سے ایم وائی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد آرین کو بامبے ہاسپٹل بھی لے کر گئے، لیکن وہاں بھی اسے مردہ ہی بتایا گیا۔ ڈاکٹر بھرت راوت نے بتایا کہ 21 کلومیٹر کی میراتھن میں وہ اس نوجوان کے ٹھیک پیچھے دوڑ رہے تھے۔ فنش لائن سے تقریباً 100 میٹر پہلے میں نے اسے سڑک پر گرتے ہوئے دیکھا۔ وہاں موجود کچھ لوگوں کی مدد سے فوراً سی پی آر دینا شروع کیا گیا اور سی پی آر جاری رکھتے ہوئے ہم اسے ایمبولینس کے ذریعے قریبی ایم وائی اسپتال لے گئے۔ اسپتال میں بھی سبھی انتھک کوششیں کی گئیں، لیکن بدقسمتی سے ہم اسے بچا نہیں سکے۔

