وزیر اعلیٰ نے گرو روی داس جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

تاثیر 1 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, یکم فروری: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گرو روی داس جینتی کے پْرمسرت موقع پر عوام الناس کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرو روی داس جی کی تعلیمات، جو مساوات، سماجی انصاف اور عالمگیر اخوت کے اصولوں پر مبنی ہیں، آج کے دور میں بھی پوری طرح معنویت رکھتی ہیں اور انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرو روی داس جی کی حیاتِ اور فلسفہ انسان دوستی، باہمی ہم آہنگی اور انسانی وقار کے احترام کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان اعلیٰ اقدار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک منصفانہ، پْرامن اور جامع معاشرہ قائم کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس موقع پر عوام کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔