ٹی – 20ورلڈ کپ پریکٹس میچوں میچوں کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان، آیوش بڈونی کپتان؛ تلک ورما کی واپسی

تاثیر 2 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 2 فروری: آئندہ ٹی – 20 ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے پریکٹس میچوں کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آیوش بڈونی کو اس ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، جب کہ تلک ورما کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انڈیا اے ٹیم اپنا پہلا پریکٹس میچ پیر کو امریکہ (یو ایس اے ) کے خلاف نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم جمعہ کو بنگلورو میں سنٹر آف ایکسی لینس میں نمیبیا کا مقابلہ کرے گی۔
پیٹ کی تکلیف کے سبب سرجری کروانے والے تلک ورماکو بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ وہ امریکہ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلیں گے اور اس کے بعد سینئر ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
آئی پی ایل کے کئی کھلاڑیوں کو 15 رکنی انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں نمن دھیر، وپرج نگم اور مینک یادو شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی – 20سیریز سے باہر رہنے والے واشنگٹن سندر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ وہ فی الحال انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ان کے فٹنس ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
اس درمیان ، ریان پراگ کندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔