بہار قانون سازاسمبلی میں 2026-27 کا بجٹ پیش، 3.47 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی ، زراعت، تعلیم اور روزگار پر خصوصی زور

تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 3 فروری:بہار حکومت کے وزیر خزانہ بیجندر پرساد یادو نے منگل کے روزدوپہرکیبعد بہار قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ یہ بجٹ کل 3,47,589 کروڑ ہے، جو گذشتہ سال کے ?3.16 لاکھ کروڑ کے بجٹ سے نمایاں طورپربڑھ رہا ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بہار کی اقتصادی ترقی کی شرح 2025-26 میں 14.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، اور ریاست “علم، سائنس اور احترام” کے راستے پر آگے بڑھے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں منصوبہ بندی کے شعبے کے لیے 1,22,155 کروڑ روپے کا پروویڑن شامل ہے، جب کہ قیام اور کمٹڈ اخراجات 2,25,434 کروڑ روپے ہوں گے۔ کل سرمایہ خرچ 63,455.84 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے، جو کل بجٹ کا 18.26 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اسکول اور کالج کی تعلیم کے لیے 68,216 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے، جو کسی بھی محکمے کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے سڑکوں، پلوں، بجلی، پانی اور عمارت تعمیر کے لیے 63,455 کروڑ روپے کا سرمایہ مختص کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے لیے 21,270 کروڑ روپے اور دیہی ترقی کے لیے 23,701 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ کسان سمان ندھی کے تحت مرکزی حکومت سے کسانوں کو ملنے والے 6,000 روپے کے علاوہ بہار حکومت سالانہ 3,000 روپے فراہم کرے گی۔ اس سے کل سالانہ فائدہ 9,000 ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ56.1کروڑسے زیادہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔ خواتین کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے 10,000 سے 2 لاکھ تک اضافی امداد یا قرض فراہم کیے جائیں گے۔ ذریعہ معاش کے ماڈل کو روزگار پیدا کرنے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد 2025 اور 2030 کے درمیان ایک کروڑ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ ہر کھیت کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے، گنگا واٹر سپلائی اسکیم کو وسعت دینے، اور بجلی کی پیداوار اور کھپت کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔