تاثیر 3 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جونپور، 3 فروری : اتر پردیش میں جونپور پولیس نے کوڈین کھانسی کے سیرپ کے معاملے میں پیر کی دیر شام ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں ضلع میں کل دو معاملے درج کیے گئے ہیں، جن میں 22 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ایس آئی ٹی کے سربراہ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گولڈی گپتا نے منگل کو بتایا کہ ملن فارما کے مالک ششانک موریہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش اہم معلومات حاصل ہوئیں جس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایس آئی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ وارانسی میں گرفتار ملزم انکت سریواستو کے وارنٹ بی کے تحت ریمانڈ کے لیے عدالت سے درخواست کی جائے گی تاکہ اس معاملے میں اس سے پوچھ گچھ کی جاسکے، تاکہ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔

