عالمی یومِ کینسر پر میئر فرہاد حکیم کے ہاتھوں منی پال کینسر کیئر سینٹر کا افتتاح

تاثیر 4 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 04/ فروری (تاثیر بیورو) عالمی یومِ کینسر کے موقع پر کولکاتا کے میئر شری فرہاد حکیم نے منی پال ہاسپٹلس کولکاتا میں جدید منی پال کمپریہینسیو کینسر کیئر سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منی پال فاؤنڈیشن اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے ’کَوَچ‘ کمیونٹی اسکریننگ پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا، جس سے مشرقی بھارت کے مریضوں کو جدید علاج کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئے گی۔