ایم پی انفراسٹرکچر کی توسیع کے ساتھ بہتر صحت کی علامتوں کی جانب تیزی سے گامزن ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر 4 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 04 فروری (ہ س)۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی بہتر صحت کے لیے مدھیہ پردیش میں صحت خدمات کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے۔ مربوط کوششوں سے ہیلتھ انفراسٹرکچر کی وسیع توسیع ہوئی ہے اور عام شہریوں کو معیاری، آسان اور جدید طبی سہولیات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بدھ کو جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن، سپر اسپیشلٹی خدمات، زچہ بچہ صحت اور عوامی صحت پروگراموں میں قابل ذکر ترقی کے ساتھ مدھیہ پردیش صحت کی علامتوں میں مسلسل بہتری کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست نے زچہ بچہ صحت میں اہم پیش رفت درج کی ہے۔ ریاست میں زچگی کے دوران اموات کی شرح (ایم ایم آر) 173 سے گھٹ کر 142 اور بچوں کی اموات کی شرح (آئی ایم آر) 41 سے گھٹ کر 37 ہوئی ہے۔ جننی سرکشا یوجنا اور وزیر اعلیٰ پرسوت سہائتا یوجنا (ژچہ امدادی اسکیم) کے تحت لاکھوں مستحقین کو ہزاروں کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ نوزائیدہ اور غذائی قلت کے انتظام میں ایس این سی یو اور این آر سی کی کامیاب ڈسچارج شرحوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ عوامی صحت پروگراموں کے تحت ٹی بی خاتمے کے پروگرام میں مدھیہ پردیش قومی سطح پر ٹاپ 5 کارکردگی والی ریاستوں میں شامل ہوا ہے۔ سکل سیل مشن کے تحت وسیع اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ آیوشمان بھارت یوجنا میں 4.43 کروڑ کارڈ تیار کر کے ریاست کے شہریوں کو اقتصادی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت اہل خاندانوں کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی سنگین مریضوں کو ایمرجنسی میں فوری طور پر اعلیٰ سطحی علاج پی ایم شری ایئر ایمبولینس سروس سے مہیا کرایا جا رہا ہے۔ اب تک 120 سے زائد شہریوں کو ایمرجنسی میں سروس کا فائدہ ملا ہے۔ انسانی ہمدردی کے پیش نظر مفت اور باوقار لاش کی نقل و حمل سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ راہ ویر یوجنا میں ایمرجنسی میں شدید طور پر زخمی شخص کو گولڈن آور میں اسپتال پہنچا کر جان بچانے والے شہری کو 25 ہزار روپے کی ترغیبی رقم دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی، موبائل میڈیکل یونٹوں کے ذریعے دور دراز اور قبائلی علاقوں میں باقاعدہ صحت خدمات یقینی بنائی جا رہی ہیں۔