تاثیر 5 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوئیڈا، 05 فروری: اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے مختلف مقامات پر پیش آئے مختلف سڑک حادثوں میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ واقعات کی رپورٹ درج کر کے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کمشنر محترمہ لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ تھانہ بسرکھ علاقے کے تگری گول چکر کے پاس گزشتہ رات کو ایک موٹر سائیکل سوار کو ایک نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ جانچ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مہلوک کا نام ا?دیش شرما ولد دنیش شرما رہائشی سدھارتھ وہار وجے نگر غازی ا?باد ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ لواحقین کی شکایت پر پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ کے ا?س پاس نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حادثے کو انجام دینے والے گاڑی ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔
تھانہ جیور حلقے کے گوپال گڑھ کے پاس پیدل جا رہے ایک شخص کو ایک نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے تیزی اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے گزشتہ رات کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ مہلوک کی شناخت گوپال گڑھ گاوں رہائشی سابق پردھان سکھبیر (67 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ مہلوک کھل کی دکان چلاتے تھے۔

