تاثیر 5 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،05فروری (ہ س )۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فائل امریکہ کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ تہران کے ساتھ سفارتی راستہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ فوجی آپشن بھی میز پر موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مرحلے میں امریکہ کی تمام تر توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ اقتدار میں تہران کو ایٹمی بم نہیں ملے گا۔
امریکی نائب صدر نے یہ اشارہ بھی دیا کہ واشنگٹن اس بات کو ترجیح دیتا ہے کہ ایران میں تبدیلی خود وہاں کے عوام کے ذریعے آئے۔

