بیرک پور میں تنشق کے شاندار نئے اسٹور کا افتتاح

تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بیرک پور، 06/ فروری (تاثیر بیورو) ٹاٹا گروپ کے تحت بھارت کے سب سے بڑے جیولری برانڈ تنشق نے مغربی بنگال کے بیرک پور میں اپنے نئے اور شاندار اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معروف بنگالی اداکارہ مِیمی چکرورتی اور تنشق کے ریٹیل ہیڈ سنیل راج موجود تھے۔
5400 مربع فٹ پر پھیلا یہ اسٹور سونے، ہیروں، کندن، پولکی اور سولیٹئیر جیولری کے دلکش و متنوع ڈیزائن پیش کرتا ہے۔ یہاں تہواروں کے لیے خصوصی کلیکشن ’نو-رانی‘، بنگال کی روایت سے متاثر ’کنکن کتھا‘، جدید خواتین کے لیے ’ایلان‘، روزمرہ استعمال کی ’گلیم ڈیز‘ اور شادیوں کے لیے مخصوص سب برانڈ ’ریواہ‘ دستیاب ہے۔
افتتاحی موقع پر 6 سے 8 فروری تک ہر خریداری پر مفت سونے کا سکہ دینے کی خصوصی پیشکش بھی رکھی گئی ہے۔ نیا اسٹور ایس این بنرجی روڈ، بیرک پور کینٹ میں واقع ہے۔