تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع نوکھا کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن 2025-28 کا انتخاب اور اس متعلق میٹنگ سہسرام کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی نگرانی میں منعقد ہوئی جسمیں رمیش کمار راکیش میڈیکل ایجنسی کو متفقہ طور پر صدر، برجیش کمار انو میڈیکل ایجنسی کو نائب صدر، سچیدانند سنگھ امیت میڈیکل ایجنسی کو سکریٹری، ڈاکٹر ونود پرساد سنگھ کے بھی میڈیکل ایجنسی کو ڈپٹی سیکرٹری، دل دیواکر کمار آدتیہ میڈیکل ایجنسی کو خزانچی، تنظیمی سکریٹری محمد مختار انصاری مختار میڈیکل ایجنسی، سرپرست رام اوتار سنگھ روہتاس میڈیکل اسٹور، نوینر سنجے کمار بہار میڈیکل اسٹور، ترجمان کے طور پر راجیش کمار سرسوتی میڈیکل اسٹور، اور میڈیا انچارج کے طور پر چندر بھان سنگھ لو کش میڈیکل ایجنسی کو چنا گیا ۔ ضلع روہتاس کے عہدیداروں نے تمام نو تعینات عہدیداروں کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ اعزاز سے نوازا اور مبارکباد دی ۔ اس موقع پر بی سی ڈی اے سنٹرل ویسٹ ژون کے جوائنٹ سکریٹری کملیش کمار سنہا، ضلع صدر راماشنکر پرساد گپتا، سکریٹری راجیشور سنگھ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سنجے پرساد گپتا، خزانچی کوشل کشور سریواستو نے تمام کیمسٹوں کو تنظیم کے عہدیداروں کی ڈیوٹیوں کے بارے میں بتایا اور ادویات کی خریداری کے اصولوں کے مطابق ڈاکٹروں کے قواعد و ضوابط کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ تنظیم کو مضبوط بنانے اور تنظیم کے تئیں سب کی ذمہ داریوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر ضلع کے سابق عہدیداران سنجے کمار سریواستو، سنجے کمار تیواری، روہت کمار کے علاوہ نوکھا کے کئی کیمسٹ مہمانوں کے طور پر موجود تھے ۔ جنرل میٹنگ میں موجود تمام کیمسٹ ممبران نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار دیکر مبارکباد پیش کی ۔

