تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 فروری: جنک پوری میں جوگندر سنگھ مارگ پر جاری جل بورڈ کے کام کے دوران کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے جمعرات کی رات ایک نوجوان بائک سوار کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت کمل (25) کے طور پر ہوئی ہے جو پالم کا رہنے والا ہے۔ دہلی کے کابینہ وزیر آشیش سود نے نوجوان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
وزیر آشیش سود نے آج جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور پوری حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

