آر جی کر میڈیکل کالج کی مالی بے ضابطگیوں کا کیس: ای ڈی نے چارج شیٹ داخل کی

تاثیر 6 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 7 فروری :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو کولکاتہ کی ایک خصوصی عدالت میں مغربی بنگال حکومت کے زیر انتظام آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ داخل کی۔
میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اس کیس کے اہم ملزمین میں شامل ہیں۔ سندیپ گھوش کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا اور جانچ کے بعد چارج شیٹ داخل کی۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ آر جی کر اسپتال کے سابق افسر اختر علی کی جانب سے دائر درخواست کے بعد سامنے آیا۔ اختر علی نے سندیپ گھوش کے دور میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جسے پہلے کلکتہ ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ نے منظور کیا۔