ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ 2025-26: ہندوستان کو راورکیلا سے مضبوط آغاز کی امید

تاثیر 10 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 فروری :ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم اپنی ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ 2025-26 مہم کا آغاز راورکیلا لیگ کے ساتھ گھریلو سرزمین پر کرنے جا رہی ہے ۔ 10 سے 15 فروری 2026 تک اڈیشہ کے برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مرحلے میں ہندوستان کا مقابلہ ہاکی کے دو بڑی ٹیموں— بیلجیئم اور ارجنٹینا— سے ہوگا، جس ٹورنامنٹ کا ایک انتہائی دلچسپ آغاز ہونے کی امید ہے ۔
گزشتہ سیزن میں آٹھویں نمبر پر ر ہنے والی ہندوستان ٹیم اس بار گھریلو شائقین کے سامنے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرکے اپنی ابتدائی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ تجربہ اور نوجوان صلاحیتوں کے متوازن امتزاج والی ہندوستانی ٹیم جانے پہچانے حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، حالانکہ چیلنج آسان نہیں ہوگا، کیونکہ اسے دنیا کی کچھ اعلیٰ درجہ کی ٹیموں کا سامنا ہے۔