سرٹیک میں اے آئی سی ٹی ای آئیڈیا لیب کا افتتاح، جدت اور مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 11 فروری: جے آئی ایس گروپ کے تعلیمی اقدام ڈاکٹر سدھیر چندر سر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ اسپورٹس کمپلیکس (سرٹیک) کے کولکاتا کیمپس میں اے آئی سی ٹی ای کی منظور شدہ آئیڈیا (Innovation, Design, Entrepreneurship and Augmentation) لیب کا افتتاح سردار ہرانجیت سنگھ، جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر، جے آئی ایس گروپ نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) سردندو پانڈا، پروفیسر نیرج سکسینہ، پرو وائس چانسلر جے آئی ایس یونیورسٹی، پروفیسر بھاسکر گپتا، وائس چانسلر جے آئی ایس یونیورسٹی سمیت اساتذہ اور صنعت سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

یہ آئیڈیا لیب طلبہ میں تخلیقی سوچ، ڈیزائن تھنکنگ اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ہے، جو آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا کے قومی مشن سے ہم آہنگ ہے۔ لیب میں لیزر کٹنگ، تھری ڈی پرنٹنگ، آئی او ٹی و روبوٹکس اور پی سی بی ڈیزائن جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جہاں طلبہ اپنے خیالات کو پروٹوٹائپ اور قابلِ عمل منصوبوں میں تبدیل کر سکیں گے۔ جے آئی ایس گروپ کے ڈائریکٹر سردار سمرپریت سنگھ نے کہا کہ یہ اقدام جدت پر مبنی تعلیم اور صنعت سے اشتراک کے ذریعے طلبہ کو مستقبل کا انجینئر اور روزگار فراہم کرنے والا بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔