دہلی پولیس کا اے ایس آئی 10 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 فروری : مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو دہلی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سندر پال کو 10 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم سی آر پارک پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔
سی بی آئی کے مطابق، ایجنسی نے 10 فروری کو ایک کیس درج کیا۔ الزام تھا کہ اے ایس آئی سندر پال نے شکایت کنندہ سے جائیداد کے تنازعہ کو حل کرنے اور اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے کے لیے 25 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی۔ اس کے بعد سی بی آئی نے جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے 10 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔