تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنت کبیر نگر، 11 فروری : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم نے اتر پردیش میں سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد کوتوالی علاقے کے میٹمنڈی علاقے میں واقع برطانیہ کی شہریت لے چکے مولانا شمس الہدا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ، اعظم گڑھ کے مبارک پور میں ایک عارضی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
آخری خبریں موصول ہونے تک ای ڈی کی ٹیم میٹمنڈی واقع مولانا کی رہائش گاہ کے اندر گھر والوں سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو رہائش گاہ کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کسی کو گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ٹیم گھر کے اندر موجود مولانا کی اہلیہ اور بہو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ، جبکہ ان کا بیٹا توصیف رضا گھر پر موجود نہیں ہے۔ تاہم اس معاملے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

