جنک پوری بائیکر کی موت کے معاملے میں دو ٹھیکیداروں کو عبوری ضمانت ملی

تاثیر 11 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 فروری : دوارکا کورٹ نے جنک پوری میں دہلی جل بورڈ کے کھلے گڑھے میں گرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت کے معاملے میں دو ٹھیکیداروں کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے ان کی گرفتاری پر 18 فروری تک روک لگا دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہرلین سنگھ نے دونوں ٹھیکیداروں کو تفتیش میں حصہ لینے کی ہدایت دی ۔
عدالت نے ہمانشو اور کویش گپتا کی عبوری ضمانت کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران ٹھیکیدار ہمانشو کے وکیل نے بتایا کہ 9 فروری کو دونوں درخواست گزاروں کو تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول ، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ 9 فروری کو تفتیش میں شامل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر تفتیش میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ اب وہ 11 فروری کو صبح 10 بجے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔ دہلی پولیس نے اس کی مخالفت نہیں کی، جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمین کو 11 فروری کو صبح 10 بجے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔