تاثیر 12 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن (ناگرک سنگھرش سمیتی فاربس گنج کی ایک اہم میٹنگ کمیٹی کے صدر شاہجہاں شاد کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں عوام کوریلوےخدمات سے پیش آنے والی مشکلات پر خصوصی گفتگو کی گئی اجلاس کے دوران جوگ بنی کٹیہار ریل لائن پر ٹرینوں کی تاخیر، ٹرینوں کے درمیان طویل وقفہ، اسٹیشنوں پر بنیادی شہری سہولیات کی کمی اور ریلوے کے ڈھانچہ جاتی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا کمیٹی نےفیصلہ کیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے ایک مفصل مطالباتی میمورنڈم ڈی آر ایم اور دیگر متعلقہ افسران کو پیش کیا جائے گا اور ان سے ملاقات کر کے تمام نکات پر سنجیدگی سے گفتگو کی جائے گی تاکہ مسائل کا مناسب حل نکالا جا سکے میٹنگ میں متفقہ طور پر چھ اہم مطالبات پر مشتمل قرارداد منظور کی گئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے جوگ بنی کٹیہار ریل سیکشن پر میمو ٹرین چلائی جائے اور ایک جوڑی نئی پیسنجر ٹرین شروع کی جائے جو صبح تقریباً 8 بجے کٹیہار سے روانہ ہو اور جوگ بنی سے تقریباً 12 بجے کٹیہار کے لیے واپس چلے کے جے 65 سبھاش چوک پر سہرسا لائن کے ادھورے ٹریک کو جوڑا جائے اور اس پر آمد و رفت جلد شروع کی جائے جوگ بنی سلی گوڑی انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین کو کٹیہار کے بجائے ٹھاکر گنج–گلگلیا راستے سے چلایا جائے جوگ بنی اسٹیشن پر زیرِ تعمیر واشنگ پٹ کا کام جلد مکمل کر کے اسے استعمال میں لایا جائے فاربس گنج اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 اور 2 پر مسافر شیڈ کی توسیع کی جائے پٹیل چوک (کے جے 63) اور جوتی موڑ (کے جے 64) پر لائٹ اوور برج ریمپ کی تعمیر کی جائے کمیٹی کے صدر شاہجہاں شاد نے کہا کہ اگر مذکورہ مطالبات پر جلد مثبت کارروائی نہیں کی گئی تو شہری سنگھرش کمیٹی جمہوری طریقے سے مرحلہ وار تحریک شروع کرے گی میٹنگ میں شاہجہاں شاد کے علاوہ پون مشرا، بچھراج راکھیچا، شیخ ممتاز، گڈو علی، راہل خان، کرن کمار پپو، چندن کمار بھگت اور دیگر معزز افراد موجود تھے

