تاثیر 13 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام)۔ ریاست بہار اور بالخصوص شمالی بہار کے متھلانچل کے ایسے طلبا جو انٹر میڈیٹ یا مساوی ڈگری حاصل کر چکے ہیںایسے طلبا وطالبات کے لئے یہ خبر باعث مسرت ہے کہ مقامی سی ایم کالج، دربھنگہ میں اس سال سیشن 2026-27سے چار سالہ بی۔اے بی ایڈ، بی کام بی ایڈ کور س میں داخلہ شروع ہو گااوراس کورس میں داخلہ کے لئے خواہش مند طلبا کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (NTA)کے امتحان میں شامل ہونا ضروری ہے۔اس کورس میں داخلہ کے لئے آن لائن درخواست دینے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ طلباکے لئے درخواست دینے کا لنک مندرجہ ذیل ہے https://exams.nta.nic.in/ncet/.۔ واضح ہو کہ متھلانچل کا یہ پہلا کالج ہے جہاں چار سالہ گریجویشن کے ساتھ بی ایڈ کی بھی ڈگری دی جائے گی۔یہ کورس اس معنی میں بہت ہی مفید ہے کہ طلبا کو بی۔اے ، بی کام کے بعد پھر بی ایڈ نہیں کرنا ہوگا اور وہ اسکولی اساتذہ کی بحالی میں حصہ لے سکیں گے۔انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے طلبا کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اس کورس میں داخلہ لیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے۔خواہش مند طلبا اور گارجین اس سلسلے میں اگر کسی طرح کی مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کالج انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

