تاثیر 13 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،13فروری۔امریکی حکام نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے خفیہ طور پر ہزاروں سٹار لنک آلات ایران بھیجے ہیں تاکہ تہران کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندیوں کی سختی کے بعد مخالفین کا رابطہ بحال رکھا جا سکے۔حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم کے تقریباً 6 ہزار آلات ملک کے اندر سمگل کیے ہیں۔ وال سٹریٹ جنرل کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ واشنگٹن نے براہِ راست ایران کو اسٹار لنک آلات بھیجے ہیں جو حالیہ بدامنی کی لہر کو کچلنے اور انٹرنیٹ سروسز پر سخت پابندیوں کے بعد کیا گیا۔

