تاثیر 14 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 14/ فروری (پریس ریلیز) کولکاتا کے تاریخی ہال مہاجاتی سدن میں بروز جمعہ کو بی پی بی ای اے کی 31 ویں ریاستی کانفرنس شاندار انداز میں شروع ہوئی۔ اس موقع پر بی بی ڈی باغ سے مہاجاتی سدن تک بینک ملازمین کا ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افتتاحی اجلاس میں تقریباً ایک ہزار سے زائد مندوبین و مبصرین شریک ہوئے۔ مہمانانِ خصوصی میں ٹریڈ یونین کے جنرل سکریٹری کامریڈ امر جیت کور اور آل انڈیا بینک امپلائی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری کامریڈ سی ایچ وینکٹاچلم شامل تھے۔ مقررین نے بینکاری شعبے کی موجودہ صورتِ حال، ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور منظم جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔
تین روزہ کانفرنس 15 فروری 2026 تک جاری رہے گی، جس میں سرکاری بینکوں کو مستحکم بنانے، تیز رفتار ڈیجیٹائزیشن کے چیلنجز، مالی پالیسیوں کے اثرات اور خالی آسامیوں پر فوری تقرری سمیت روزگار کے تحفظ جیسے اہم نکات پر غور کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد اے آئی بی ای اے کے ساتھ تال میل کو مضبوط بنا کر ملک گیر سطح پر یونین یکجہتی کو فروغ دینا بھی ہے۔

