وزیر اعظم مودی نے برہمپتر پرتعمیر کمار بھاسکر ورما پل کا افتتاح کیا

تاثیر 14 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

شمال مشرق کے لیے نیشنل ڈیٹا سینٹر، آئی آئی ایم گوہاٹی، اور پی ایم-ای بس سروس کی سوگات

گوہاٹی، 14 فروری :آسام کے دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو موران میں قومی شاہراہ پر ایمرجنسی لینڈنگ سروس (ای ایل ایف) کا افتتاح کرنے کے بعد گوہاٹی پہنچے، جہاں پر انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گوہاٹی کے ماچھکھوا میں منعقدہ ایک تقریب میں برہمپتر ندی پر گوہاٹی شمال گوہاٹی کو جوڑنے کے لئے تقریبا3,030کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے چھ لین کے کیبل برج کمار بھاسکر ورماسیتو ،نارتھ ایسٹ کے لئے نیشنل ڈیٹا سینٹر ،آئی آئی ایم گوہاٹی اور پی ایم ۔ای بس سروس کے تحت 225ای بسوں کو عوام کیلئے وقف کیا۔وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ان ترقیاتی منصوبوں سے آسام میں کنکٹیوٹی اور گروتھ کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔
کمار بھاسکر ورما سیتو کے افتتاح کے بعد، وزیر اعظم پل پر کافی دور تک پیدلچل کر اس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہینتا بسوا سرما بھی موجود تھے ۔ افتتاح کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی دریا کے کنارے موجود تھی۔
غور طلب ہے کہ یہ پل گوہاٹی سے شمالی گوہاٹی کے سفر میں صرف سات منٹ کی کمی کر دے گا۔ پہلے یہ فاصلہ گاڑی کے ذریعے ایک گھنٹہ اور کشتی کے ذریعے آدھا گھنٹہ طے کرتا تھا۔ یہ پل گوہاٹی کے اندر سفر میں کافی آسانی ہو جائے گی۔