تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):دربھنگہ اردو کونسل کی ماہانہ نشست کونسل کے دفتر “کہکشاں انکلیوہ” میں جناب مشتاق شمسی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جناب نسیم احمد رفعت مکی نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا ۔گذشتہ نشست میں لئے گئے فیصلے کے مطابق آج کی نشست میں بھی متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ اردو کی ترقی کےلئے کیلنڈر اور اشتہار بنواکر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جائے۔اس کیلینڈر میں اردو آبادی کے درمیاں واقع دکان ،تعلیمی ادارے اور دیگر تجارتی مراکز کی اردو رسم الخط میں آویزاں بورڈ/ نیم پلیٹ کی تصویر شامل کرکے اردو کا رشتہ بازار سے جوڑنے کی کوشش کی جائے۔ گذشتہ نشست میں لئے گئے فیصلے کے مطابق دربھنگہ کے تمام دفتروں میں اردو رسم الخط میں نام لکھوانے کی کڑی کے طور پر ایک خط نگر آیکت کو کونسل کی جانب سے جناب شاہد اطہر ایڈووکیٹ نائب صدر کونسل کے ذریعہ دیئے جانے کی جانکاری سبھی ارکان کو دی گئی۔جناب واصف جمال نے اردو رسالہ اور اخبار کی خریداری اور تقسیم پر زور دیا۔ تمام لوگوں نے اس کی تائید کی ۔جناب واصف جمال صاحب نے جناب نسیم احمد رفعت مکی صاحب کی مکمل صحت یابی کےلئے تمام لوگوں سے دعا کی گزارش کی۔آج کی نشست میں اتفاق رائے سے یہ بھی طئے پایا کہ کہ کونسل کے وہ ممبر جو لگاتار تین نشست میں شرکت نہیں کریں گے ان کا نام ممبر شپ سے ہٹا دیا جائے۔آج کی نشست میں جناب محمد شاہد حسین وائس پرنسپل اقرا اکیڈمی دربھنگہ کے ذریعہ اسکول کی ڈائری اور اشتہار جب کہ جناب واصف جمال کے ذریعہ اردو رسالہ تقسیم کیا گیا ۔آج کی نشست میں جناب عرفان احمد پیدل ایڈووکیٹ ،نائب سکریٹری جناب محمد شمیم احمد پریم جیور جناب محمد شاہد وائس پرنسپل اقرا اکیڈمی جناب ڈاکٹر جاوید اختر صاحب کارگزار سکریٹری اردو کونسل جناب ڈاکٹر احسان الحق صاحب امام شاہی مسجد خان صاحب کی ڈیوڑھی ،جناب قاری محمد شہاب الدین صاحب جناب حافظ عبدالقدوس صاحب جناب محمد دانش،جناب محمد ثالث موجود تھے۔صدر کی اجازت سے نشست کی کاروائی اختتام کی گئی۔

