بلوچستان لبریشن آرمی کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی فوجیوں کی فریاد، “ہمارے مطالبات پورے کر ہمیں رہا کراو

تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوئٹہ (بلوچستان)، 15 فروری:پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کئی پاکستانی سیکیورٹی اہلکار آزادی کے لیے لڑنے والے عسکریت پسند گروپ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی قید سے رہائی کے لیے شدت سے کوشش کر رہے ہیں۔ بی ایل اے نے ان فوجیوں کی ایک ویڈیو اپنے سرکاری میڈیا چینل ہکل پر نشر کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے وردی پوش فوجیوں کو بلوچ لبریشن آرمی کے مسلح ارکان نے نامعلوم مقام پر گھیر رکھا ہے۔بلوچستان پوسٹ نے ویڈیو سے لی گئی تصویر بھی اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک فوجی افسر کا کہنا ہے کہ “میرا نام شمس تبریز ہے، میں محمد قریشی کا بیٹا ہوں، میں صوابی (خیبر پختونخواہ) کا رہائشی ہوں، میں نے اکتوبر 2012 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔