تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کراچی، 15 فروری ۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے خیرپور ضلع میں ٹنڈو مستی کے پاس ایک بس اور ریت لے جا رہے ٹریلر کی ٹکر میں کم سے کم 11 لوگ ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین میں نو مسافر اور بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر شامل ہیں۔ یہ بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔ آج صبح یہ اطلاع بچاو اہلکاروں نے دی۔جیو نیوز چینل کی رپورٹ میں ایدھی فاونڈیشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں 10 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کا خیرپور سول اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ حادثے کے بعد سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خیرپور کو فوراً جائے حادثہ پر پہنچنے اور بچاو کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

