تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سلی گوڑی، 15 فروری :۔سلی گوڑی ضلع کے پھانسیوا کے کاشیرام علاقے میں اتوار کی صبح ایک شخص نے خودکشی نوٹ لکھا اور مہانندا نہر میں چھلانگ لگا دی۔
واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مرنے والے کی شناخت منوج ڈالمیا (48) کے طور پر کی گئی ہے جو ملن پلی کارہنے والا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہ اپنے اسکوٹر پر کاشیرام پہنچا، نہر کنارے اپنی گاڑی کھڑی کی، ایک نوٹ لکھا اور پھر چھلانگ لگا دی۔ نوٹ میں اس نے اپنی بہن کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پھانسیوا پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ بعد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کو بلایا گیا، اور وہ اس شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

