مہاشوراتری پر راجدھانی پٹنہ میں دن دہاڑے فائرنگ، چائے پینے آئے دو نوجوانوں کو ماری گولی

تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،15فروری(ہ س)۔ بہار میں جرائم پیشوں کے حوصلے بلند ہے ۔ اتوارکے روز مہاشوراتری کے دن بےخوف جرائم پیشوں نے فائرنگ کرکے دہشت پھیلا دی۔ یہ واقعہ پٹنہ کے رام کرشن نگر تھانہ علاقے میں شیواجی چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے چائے کے لیے نکلے دو نوجوانوں کو نشانہ بنایا اور گولی مار دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ بھاگنے لگے۔

زخمی نوجوانوں کی شناخت بٹو کمار اور پنٹو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دوست بتائے جاتے ہیں اور مہاشیو راتری کے موقع پر شیواجی چوک کے قریب چائے کے اسٹال پر بیٹھے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور اچانک وہاں پہنچے اور فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ حالانکہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔