تاثیر 15 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 15 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گوگوئی ہندوستان کے حفاظتی نظام اور اسٹریٹجک تیاریوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد گزشتہ رات صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے موران میں فضائیہ کی تیاریوں کو لے کر گوگوئی کے مبینہ تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کا ہندوستان اور آسام کے حفاظتی مفادات سے کوئی سروکار نہیں ہے، وہ قومی سلامتی کی سنگینی کو نہیں سمجھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی تیاریاں قومی مفاد اور پیشہ ورانہ جائزے کی بنیاد پر طے ہوتی ہیں، نہ کہ سیاسی بیان بازی سے۔
ڈاکٹر سرما نے یہ بھی کہا کہ مناسب جانکاری کے بغیر انڈین ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیت پر سوال اٹھانا غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے عوامی نمائندوں سے قومی سلامتی جیسے حساس مسائل پر ضبط سے کام لینے کی اپیل کی۔

