نارولا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا تائیوان کی جامعہ این وائی سی یو سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تاثیر 16 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 16/ فروری (پریس ریلیز) نیرولا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جے آئی ایس گروپ کا تعلیمی ادارہ) نے تائیوان کی ممتاز جامعہ این آئی سی یو کے انسٹی ٹیوٹ آف بایو میڈیکل انفارمیٹکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ انٹرنیشنل کانفرنس آن سگنلز اینڈ اسمارٹ سسٹمز کی افتتاحی تقریب کے دوران طے پایا۔
اس بین الاقوامی اشتراک کا مقصد بایو میڈیکل امیج اور سگنل پروسیسنگ کے میدان میں جدید تحقیق اور علمی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبے، اساتذہ و طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اسمارٹ سسٹمز اور صحت عامہ کی ٹیکنالوجیز میں جدت کو تقویت ملے۔
اس موقع پر جے آئی ایس گروپ کے ڈائریکٹر سردار سمر پریت سنگھ نے کہا کہ یہ اشتراک عالمی سطح پر تحقیق اور تعلیمی فضیلت کے نئے امکانات پیدا کرے گا اور طلبہ و اساتذہ کو صحت اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید کام سے وابستہ ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔