حکومت نے منشیات سے نمٹنے کے لیے 10 اضلاع میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا

تاثیر 16 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 16 فروری :جموں و کشمیر حکومت نے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے نمٹنے کے لیے یونین ٹیریٹری کے 10 اضلاع میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ہر گاؤں میں نشہ چھڑانے کے مشیروں کی معاونت کے لیے سرکل آف کیئر کمیونٹی بحالی پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر صحت سکینہ ایتو نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ملک بھر کے مقابلے میں نشہ چھڑانے کے فعال مراکز (اے ٹی ایف) کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے اور اب تک ان مراکز میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مریضوں کو مشاورت فراہم کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری کے 10 اضلاع میں جلد ایک جامع سروے شروع کیا جائے گا جس کا مقصد منشیاتی عادات اور اس سے جڑے امراض کا تفصیلی مطالعہ کرنا ہے۔ یہ سروے قومی سطح پر جاری مہم کا حصہ ہوگا۔