تاثیر 17 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کٹیہار، (حسنین رضا)
آج مورخہ 17.02.2026 کو کٹیہار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے عوامی شکایات کی سماعت کی گئی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے درخواست گزاروں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تمام درخواست گزاروں کی بات غور سے سنی اور مسائل کے جلد از جلد ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کارروائی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
پولیس انتظامیہ کی اس پہل سے عوام میں اطمینان کی فضا پائی جا رہی ہے اور لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مسائل کا فوری اور منصفانہ حل کیا جائے گا۔

