آبگلہ کھیل میدان میں بلاک عمارت تعمیر منصوبہ کو لیکر عوام برہم بچانے کی مہم ہوئی تیز

تاثیر 17 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          گیاجی ( انجم ایڈوکیٹ ) معروف و خوش الحان شاعر مغیر مسعود کی اطلاع کے مطابق گیا جی نزد آبگلہ کی سر زمین پر لگ بھگ سو سال پرانا ایک کھیل میدان کا ہے لیکن اس میدان پر مانپور بلاک کے CO اور BDO کے ذریعہ بلاک کی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ چل رہا ہے، جس سے آنگلہ جگدیش پور، دیوی استھان اور اشوک نگر کے لوگوں میں ایک زبردست دہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے کیونکہ آس پاس کے سبھی لوگ صبح و شام کی ورزش اسی میدان میں کرتے ہیں، بچے بوڑھے اور نوجوانوں کو اس میدان سے کافی عنسیت ہے، خصوصاً وہاں بڑی بڑی عام سبھا بھی ہوتی ہے ساتھ ہی ساتھ اطراف میں اگر کسی بڑے لیڈران کی بھی آمد ہوتی ہے تو وہاں ہیلی پیڈ بھی بنتا ہے ۔ دوسری اور اہم بات یہ ہے کہ گذشتہ بچاس سالوں سے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز حکومت کی نگرانی میں اسی میدان میں ادا کی جاتی ہے ۔ لوگوں کو اس بات کا خوف منڈلانے لگا ہے کہ آنے والے دنوں میں اطراف کے بچے آخر کہاں اور کس میدان میں کھیلنے جائینگے، کیونکہ ایک صحت مند سماج کی تعمیر بچوں کے بہتر نشودنماہ سے ہی ہوتی ہے اور یہی نشودنما بچوں کو ورزش سے حاصل ہوتی ہے، لیڈران کی عام سبھا بھی اب کیسے ہوگی، لوگ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نماز کہاں پڑھینگے ۔ اس سلسلے میں سید فیصل مشہدی کی زیر نگرانی تمام محلے والوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے کہ اس تعمیراتی منصوبے کی پر زور مخالفت ہو اس میٹنگ میں تمام مزاہب کے لوگوں میں خصوصاً سید سہیل احمد، سید ایاز اختر آرزو، محمد شہباز، سید منظر، اشرف امام، تشکیل انصاری اور محلے کے تمام نوجواں شامل تھے ۔