ایل جی نے جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی

تاثیر 18 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 18 فروری:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے، جس کے بعد ٹیم نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری پیغام میں،ٹیم کی کارکردگی کو خطے کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار فتح پر جموں و کشمیر کی ٹیم کو مبارکباد۔ آپ نے خطے کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنہرا باب رقم کیا ہے۔