گل، ابھیشیک، اور ارشدیپ کاڈومیسٹک T20 پنجاب پریمیئر لیگ میں نظر آئے گا جلودہ

تاثیر 18 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 18 فروری : پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) اس سال جون میں پنجاب کے ڈومیسٹک ٹی 20 مقابلے، پنجاب پریمیئر لیگ (پی پی ایل) کا انعقاد کرے گی۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ نئے نام اور نئے فارمیٹ کے ساتھ منعقد ہوگا۔
پنجاب پریمیئر لیگ 2026 میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام ٹیمیں فرنچائز ماڈل پر مبنی ہوں گی۔ کھلاڑیوں کو نیلامی کے عمل کے ذریعے خریدا جائے گا۔ صرف پنجاب میں رجسٹرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
لیگ میں پنجاب کے معروف انٹرنیشنل کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیسٹ اور محدود اوورز کے اوپنر شبھمن گل، ہندوستان کے نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بلے باز ابھیشیک شرما، اور تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ مارکی پلیئرز کے طور پر شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ رامندیپ سنگھ، نہال وڈھیرا، نمن دھیر، انمول پریت سنگھ، اور پربھ سمرن سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی مارکی لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ موجودہ بھارت 19ٹیم کے رکن نوجوان کھلاڑی ویہان ملہوترا بھی اس لیگ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔