مدھوسودن پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں منی گن فیکٹری کا انکشاف اسلحہ بنانے کے آلات سمیت 5 ملزمان گرفتار

تاثیر 19 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 بھاگلپور (منہاج عالم) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) کی ہدایت پر غیر قانونی شراب، اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم اور چھاپہ ماری کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مدھوسودن پور تھانہ کے تحت رحمت باغ گاؤں میں غیر قانونی اسلحہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس اطلاع کی تصدیق کے بعد، ایس ایس پی بھاگلپور کی نگرانی اور سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ و سٹی ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔اس
کارروائی میں بہار اسٹی ا یف، مغربی بنگال اسٹی ایف اور مقامی پولیس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر رحمت باغ میں چھاپہ مار کر ایک منی گن فیکٹری کا پردہ فاش کیا پولیس نے موقع سے اسلحہ بنانے والے 5 کاریگروں کو گرفتار کیا ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں:محمد شاہنواز (ولد محمد نعیم الدین، ساکن: قاسم بازار، منگیر)محمد سداب (ولد محمد شہاب الدین، ساکن: حضرت گنج، منگیر)محمد شمشیر عالم (ولد محمد سمید، ساکن: حضرت گنج، منگیر)محمد اسلم (ولد محمد نعیم انصاری، ساکن: خانقاہ، منگیر) محمد مناظر (ولد محمد انور، ساکن: ناتھ نگر، بھاگلپور) کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں نیم تیار شدہ اسلحہ اور آلات برآمد ہوئے ہیں:نیم تیار شدہ پستول: 20 عددمشینری: لیتھ مشین (01)، ملنگ مشین (02)، ڈرل مشین (01)، گرائنڈر (01) سلائیڈ لوہا (07)، باڈی بنانے والا لوہا (04)، لوہا سوراخ کرنے والا برما (05)، ہتھوڑا (01)، آری بلیڈ (02)دیگر: لوہے کے کٹے ہوئے ٹکڑے (40) اور مختلف قسم کے رنچ اس سلسلے میں مدھوسودن پور تھانہ میں کیس نمبر 32/2026 درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس کامیاب کارروائی میں بہار ایس ٹی ایف، مغربی بنگال ایس ٹی ایف، ڈی آئی یو  بھاگلپور اور مدھوسودن پور کے تھانہ انچارج صفدر امام سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے۔