تاثیر 19 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سارن، 19 فروری : شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ہتھوا مارکیٹ میں گذشتہ شب زبردست آگ لگ گئی۔ ہتھوا مارکیٹ میں ہوئی آتشزدگی میں بیس مینٹ واقع دکانیں جل کر خاک ہوگئیں جس سے لاکھوں روپےکی املاک کےنقصان کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات بازار بندہونے کے قریب اچانک ہتھوا مارکیٹ کے بیچ بیچ واقع دکانوں سے دھنواں اور آگ کی شعلے نکلنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے بڑھی اور آس پاس کی دیگر دکانوں کو بھی زد میں لے لیا۔ شہر کے بیچ میں آگ کے شعلے دیکھ کر آس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چھپرہ صدر ایس ڈی او نتیش کمار سمیت کئی انتظامی اہلکار اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائر بریگیڈ نے بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔صدر ایس ڈی او نیلیش کمار نے بتایا کہ ہتھوا مارکیٹ کے بیس منٹ میں دو دکانوں میں لگاتار آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ آگ پر اب پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔آتشزدگی میں کپڑوں کی دکانوں اور بیوٹی پارلر کو نقصان پہنچا۔ دکانداروں کے مطابق نقصان کروڑوں میں ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ فی الحال نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

