موہت چوہان، تاپسی پنو اور انوبھو سنہا کی ’پانی تحفظ‘ مہم میں شمولیت، عوام سے روزآنہ پانی بچانے کی اپیل

تاثیر 20 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا: ملک میں پانی کی قلت، آلودہ دریا اور بے قاعدہ فراہمی جیسے مسائل کے پیشِ نظر ریڈیو نیٹ ورک ‘مرچی’ نے قومی سطح پر ’’پانی تحفظ‘‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم نیشنل ‘واٹر مشن’ اور ‘جل شکتی’ کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوام کو روزمرہ کی زندگی میں پانی کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی ترغیب دینا ہے۔

اس مہم کی حمایت معروف گلوکار مہیت چوہان، اداکارہ  تاپسی پنو اور فلم ساز  انوبھو سنہا کر رہے ہیں۔

’’جل وانی‘‘ کے مختلف پروگراموں میں حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ واٹر واریز کو پیش کیا جا رہا ہے، جنہوں نے اپنی کمیونٹی میں پانی بچانے کے عملی اقدامات کیے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کا تحفظ صرف حکومتی پالیسیوں سے ممکن نہیں بلکہ ہر شہری کی ذاتی ذمہ داری بھی ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور آر جے کی قیادت میں تیار کردہ مواد کے ذریعے یہ پیغام خاص طور پر نوجوانوں اور شہری آبادی تک پہنچایا جا رہا ہے، تاکہ پانی کو ایک مشترکہ اور قیمتی وسیلہ سمجھ کر اس کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔