تاثیر 20 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 فروری ۔ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ طارق رحمان حکومت کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خط کا حوالہ دیا۔ جیسوال نے کہا کہ خط میں وزیر اعظم مودی نے نومنتخب وزیر اعظم طارق رحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع بنگلہ دیش کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور تاریخی تعلقات ہیں اور ہندوستان ان کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے حال ہی میں طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی کی تھی۔ برلا نے حلف برداری کے بعد رحمان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم مودی کا ایک خط پیش کیا۔

