تاثیر 21 فروری ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 21 فروری ( ذوالقرنین) پٹنہ سیٹی کے کیواں شکوہ حاجی گنج میں واقع جیسس اینڈ میری اکیڈمی کے طلباء نے ہولی سے پہلے ہولی منانے کے لیے مہارانی کالونی اگم کنواں پٹنہ میں واقع سہارا اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اس ہولی ملن تقریب کا اہتمام بزرگ آشرم کے سربراہ دیپک سین اور کرشنا کمار کے تعاون سے کیا گیا تھا اس موقع پر جیسس اینڈ میری اکیڈمی کے طلباء نے اولڈ ایج ہوم کے تمام بزرگوں کے ساتھ پھولوں کی ہولی کھیلی رنگ لگائے اور ان سے آشیرواد حاصل کیا اس موقع پر ہولی کے نغمہ بھی گائے گئے جن کی دھن پر تمام بزرگ شہریوں نے رقص کیا بچوں کے ساتھ ہولی کھیلنے کی خوشی ان کے چہروں پر صاف دکھائی دے رہی تھی اس موقع پر اسکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ابھیشیک پیٹرک پرنسپل محترمہ پوجا این شرما ٹیچر گیتاانجلی ورما استاد مکیش کمار اوجھا موجود تھے اسکول کی پرنسپل پوجا این شرما نے ان اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے لوگوں کے تئیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہم ان بوڑھے والدین کے اندرونی دکھ کو ختم نہیں کر سکتے جو اپنے خاندان سے دور اس آشرم میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ کچھ وقت گزار کر انہیں خوشی کے چند لمحات ضرور فراہم کر سکتے ہیں اسی احساس سے متاثر ہو کر آج اس اسکول فیملی کے بچے اپنے ساتھ ہولی منانے اس اولڈ ایج ہوم پہنچے ہیں پروگرام کے اختتام کے بعد ان بزرگوں میں مٹھائی اور پھل بھی تقسیم کیے گئے،

